ٹینس سٹا ر ماریا شیراوپوا فٹنس مسائل کا شکار ، ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا اعلان کر دیا

ْانجری کے باعث ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو رہی ہوں، آئندہ سال ایونٹ میں شرکت کرونگی ، ماریا

پیر 14 اگست 2017 20:10

ٹینس سٹا ر ماریا شیراوپوا فٹنس مسائل کا شکار ، ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا اعلان کر دیا
سنسناٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2017ء) روسی ٹینس اسٹار ماریا شیرا پووا نے فٹنس مسائل کی وجہ سے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔ماریا شرا پووا اسٹینفورڈ اوپن کے دوران بازو کی تکلیف میں مبتلا ہو گئی تھیں اور اسی سبب اٴْس ایونٹ سے بھی دستبرداری کا اعلان کردیا تھا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو رہی ہوں، ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے گزشتہ ہفتے سنسناٹی پہنچی تھی مگر ڈاکٹرز نے کھیلنے سے روک دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وائلڈ کارڈ پر ایونٹ میں شرکت کا موقع فراہم کیا گیا جس پر وہ انتظامیہ کی شکر گزار ہیں اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ سال ایونٹ میں ضرور شرکت کریں گی۔یاد رہے کہ ڈوپنگ کے بعد اپریل میں ٹینس کورٹ میں قدم رکھنے والی شیراپووا کوہلے کی انجری کا شکار ہونے کے سبب ومبلڈن اوپن کے کوالیفائنگ راؤنڈ سے دستبردار ہو گئی تھیں۔۔
وقت اشاعت : 14/08/2017 - 20:10:33