ہاکی پلیئر وحید اللہ آفریدی پشاور کے نجی ہسپتال میں انتقال کرگئے

بدھ 16 اگست 2017 13:11

ہاکی پلیئر وحید اللہ آفریدی پشاور کے نجی ہسپتال میں انتقال کرگئے
پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16اگست۔2017ئ) ہاکی کے کھلاڑی وحید اللہ آفریدی پشاور کے نجی ہسپتال میں انتقال کرگئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والے وحید اللہ آفریدی کو ایک ہفتے قبل کانگو وائرس کے علاج کے لیے پشاور کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں آ ج وہ انتقال کرگئے ہیں ۔ 

وقت اشاعت : 16/08/2017 - 13:11:22