ڈی ایف اے ایسٹ کے تحت منو سوامی یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز

بدھ 16 اگست 2017 15:09

ڈی ایف اے ایسٹ کے تحت منو سوامی یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2017ء) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ایسٹ کراچی کے زیر اہتمام نیشنل فائیٹر فٹ بال گرائونڈ کالا پل پر DFAایسٹ کے سابقہ ممبر منو سوامی کی یاد میں "آل کراچی منو سوامی یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ "کا آغاز ہوگیا افتتاحی میچ میں چنیسر محمڈن نے اپنی عمدہ کھیل کی بدولت ڈالمیا کی معروف ٹیم یاسین اسٹار کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 3-0سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔

(جاری ہے)

فاتح ٹیم چنیسر محمڈن کی جانب سے عدنان ،امیر اور شمیر نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندا گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو فتح دلائی ،ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح مورخہ 20اگست 2017؁ء بروز اتوار شاندار تقریب میں کیا جائیگا ۔ کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری شوکت حسین ،نور خان ،طاہر قادری نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر نواز عباسی اور زمان اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔
وقت اشاعت : 16/08/2017 - 15:09:38