سری لنکا،ورلڈ الیون کے دورے کے دوران کمنٹری کروں گا:ڈین جونز

بدھ 16 اگست 2017 16:12

سری لنکا،ورلڈ الیون کے دورے کے دوران کمنٹری کروں گا:ڈین جونز
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16اگست۔2017ئ)سابق آسٹریلوی کرکٹر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ ڈین جونز کا کہنا ہے کہ وہ دورئہ سری لنکا اور ورلڈ الیون کے دوران کمنٹری کرنے کے لیے پاکستان آئیں گے۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو کے دوران ڈین جونز نے سری لنکن ٹیم کے لاہور میں ٹی ٹونٹی کھیلنے اور ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا کہ وہ غیرملکی ٹیموں کے پاکستان آنے پر بے حد خوش ہیں،وہ مذکورہ ٹیموں کے ساتھ پاکستان کا دورہ کرنے کے ساتھ ساتھ کمنٹری بھی کریں گے جو ان کےلئے نہایت پرمسرت موقع ہوگا،اس دورے کے کامیاب ہونے سے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے بند دروازے بھی کھل جائیں گے ۔

یاد رہے کہ ڈین جونز پاکستان سپر لیگ کا پہلا ایڈیشن جیتنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ ہیں ۔

وقت اشاعت : 16/08/2017 - 16:12:55