آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے بنگلہ دیشی سکواڈ کا اعلان پرسوں ہو گا

جمعرات 17 اگست 2017 13:38

آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے بنگلہ دیشی سکواڈ کا اعلان پرسوں ہو گا
ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس پرسوں ہفتہ کو ہو گا جس میں آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے سکواڈ کا اعلان کیا جائے گا، ون ڈے میں عمدہ پرفارم کرنے کے باوجود محموداللہ کی ٹیسٹ سکواڈ میں واپسی کے امکان کم ہیں۔ بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 27 اگست سے شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

بی سی بی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سلیکشن کمیٹی 14 رکنی سکواڈ حتمی کر کے اسے منظوری کیلئے بورڈ کے صدر نظم الحسن کو بھیجیں گے اور اس کے بعد باضابط طور پر سکواڈ کا اعلان کل ہفتہ کو کیا جائے گا، پہلے ٹیسٹ کیلئے سکواڈ میں زیادہ تبدیلیوں کا امکان نہیں، سلیکٹرز مارچ میں سری لنکا کے خلاف آخری ٹیسٹ جیتنے والی فاتح ٹیم کو کینگروز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بھی برقرار رکھنا چاہتے ہیں اسلئے محموداللہ کی واپسی کے امکان کم ہیں۔
وقت اشاعت : 17/08/2017 - 13:38:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :