ہاشم آملا کا کولپاک ڈیل لینے پر غور

جمعرات 17 اگست 2017 13:28

ہاشم آملا کا کولپاک ڈیل لینے پر غور
کیپ ٹاﺅن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17اگست۔2017ئ) جنوبی افریقہ کے سٹار بلے باز ہاشم آملا نے بھی دیگر کئی ساتھی کھلاڑیوں کی طرح کولپاک ڈیل لینے پر غور شروع کردی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہاشم آملا سے کئی انگلش کاﺅنٹیز نے رابطے کیاہے جن میں لندن کا ایک کلب بھی شامل ہے، وہ انھیں بطور کولپاک پلیئر ٹیم میں شامل کرنے کے خواہشمند ہیں۔

(جاری ہے)

سابق جنوبی افریقی کپتان نے بھی اس ڈیل کو قبول کر نے پر سنجیدگی سے غور شروع کردیا ہے اور ہا ں کی صورت میں انھیں انٹرنیشنل کیریئر کو الوداع کہناپڑے گا۔

یاد رہے کہ فاسٹ باﺅلر مورنے مورکل کو بھی ایسی ہی آفرز موصول ہوئی تھیں جبکہ کچھ عرصے قبل کائل ایبٹ، رائلی روسوو، ستیان وان زیل اور ڈین ویلاس انٹرنیشنل کیریئر ختم کرکے انگلینڈ منتقل ہوچکے ہیں۔

وقت اشاعت : 17/08/2017 - 13:28:35