کراچی،آزادی سپر کرکٹ کپ ورچوئل ایکسز کے نام

جمعرات 17 اگست 2017 22:10

کراچی،آزادی سپر کرکٹ کپ ورچوئل ایکسز کے نام
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) ورچوئل ایکسز نے آزادی سپر ٹیپ بال نائٹ کرکٹ کپ جیت لیا، فائنل میں ٹرپ پلانرز کو یکطرفہ معارکہ میں 63 رنز سے شکست دیکر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ فاتح ٹیم کے شجاعت عظیم کی دھواں دھار بیٹنگ، صرف 19 گیندوں پر سات چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 60 رنزبناکر فتح میں کلیدی کردار ادا کیا اور فائنل کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے۔

کوکن گرائونڈ بہادرآباد میں برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلے گئے فائنل میچ میں ورچوئل ایکسز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بغیر کسی نقصان کے 98 رنز بنائے انکی جانب سے عظیم شجاعت نے نصف سنچری اسکور کی وہ60 رنزبناکر ناقابل شکست رہے جبکہ دوسرے بلے باز نوید احمد28 رنزکیساتھ نمایاں رہے انکی اننگز میں پانچ چوکے شامل تھے۔

(جاری ہے)

ہدف کے تعاقب میں ٹرپ پلانرز کی ٹیم صرف 35 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی ، شجاعت عظیم فائنل کے بہترین کھلاڑی قرار پائے جبکہ نوید احمد کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قراردیاگیا۔

ٹورنامنٹ میں12 ٹیموں نے شرکت کی تھی جس کا فائنل گزشتہ شب کھیلا گیا، اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ورچوئل ایکسز کے سی ای او خواجہ احمد مستقیم نے کہا کہ آزادی کپ میں کامیابی ہماری ٹیم ورک کا نیتجہ ہے، کھلاڑیوں نے جس لگن سے کرکٹ کھیلی وہ قابل دید تھی کامیابی پر تمام کھلاڑی مبارکباد کے مستحق ہیں، تاہم کھیلوں میں دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمارا ادارہ ورچوئل ایکسز، کرکٹ سمیت ہاکی ، فٹبال اوردیگر کھیلوں کی مستقل ٹیمیں بنانے پر غور کررہی ہے، اس حوالے سے پہلے مرحلے میں کرکٹ کی ٹیم تشکیل دی جائیگی جو کلب لیول پر مقابلوں میں حصہ لیگی اور بعد ازاں قومی سطح کے مقابلوں میں ورچوئل ایکسز کی کرکٹ ٹیم بھرپور شرکت کریگی۔

خواجہ احمد مستقیم نے کہا کہ کراچی کے ایسے باصلاحیت کرکٹرز جنہیں نظر انداز کردیا جاتا ہے، جنہیں ملازمتیں نہیں مل رہیں ہم اس ٹیلنٹ کو ورچوئل ایکسز کا حصہ بنائینگے جبکہ ایسے سابق کرکٹرز کو بھی شامل کیا جائیگا جو مستقبل می-ں نیا ٹیلنٹ تلاش کر سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ادارہ ملک میں ٹین پن بولنگ کے کھیل کو فروغ دے رہا ہے اور آفشل اسپانسربھی ہے تاہم اب کھیلوں کے اس دائرہ کو وسیع کیا جارہا ہے اور دیگر کھیلوں کو بھی ترجیحات میں شامل کرکے انہیں فروغ دیا جائیگا۔
وقت اشاعت : 17/08/2017 - 22:10:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :