این بی پی قومی رینکنگ سنوکر چیمپئن شپ، اسجد اقبال، محمد بلال، عبدالستار، شاہد آفتاب، حارث طاہر، ماجد علی، محمد اعجاز اور مبشر رضا کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے، آصف اور بابر مسیح کو شکست

ہفتہ 19 اگست 2017 23:27

این بی پی قومی رینکنگ سنوکر چیمپئن شپ، اسجد اقبال، محمد بلال، عبدالستار، شاہد آفتاب، حارث طاہر، ماجد علی، محمد اعجاز اور مبشر رضا کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے، آصف اور بابر مسیح کو شکست
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2017ء) این بی پی قومی رینکنگ سنوکر چیمپئن شپ میں اسجد اقبال، محمد بلال، عبدالستار، شاہد آفتاب، حارث طاہر، محمد ماجد علی، محمد اعجاز اور مبشر رضا کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے، محمد آصف اور بابر مسیح شکستوں کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔

(جاری ہے)

پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس ای) کے زیر اہتمام کراچی میں جاری چیمپئن شپ میں ہفتے کو کھیلے گئے پری کوارٹر فائنلز میں اسجد اقبال نے محمد آصف کو 5-3 فریمز سے زیر کیا، محمد بلال نے بابر مسیح کو 2 کے مقابلے میں 5 فریمز سے ہرایا، عبدالستار نے آغا بلاول کو 5-3 فریمز سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، شاہد آفتاب نے شاہ خان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 5-0 فریمز سے شکست فاش سے دوچار کیا، مبشر رضا بھی پری کوارٹر فائنل کی رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہے، انہوں نے سہیل شہزاد کو 5-2 فریمز سے اپ سیٹ شکست دی، محمد اعجاز بھی سرخرو رہے، انہوں نے ذوالفقار اے قادر کو 5-3 فریمز سے ہرایا، محمد ماجد علی نے شرجیل محمود کو 3 کے مقابلے میں 5 فریمز سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، ایونٹ کے کوارٹر فائنلز آج اتوار کو کھیلے جائیں گے، اسجد اقبال کا مقابلہ محمد ماجد علی، عبدالستار کا مقابلہ محمد بلال، شاہد آفتاب کا مقابلہ مبشر رضا، محمد اعجاز کا مقابلہ حارث طاہر سے ہو گا۔

وقت اشاعت : 19/08/2017 - 23:27:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :