پی ایس ایل کی دکان پر اب ”چینی مال “ کو جگہ مل گئی

پیر 21 اگست 2017 14:43

پی ایس ایل کی دکان پر اب ”چینی مال “ کو جگہ مل گئی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار21 اگست۔2017ئ)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کے تیسرے ایڈیشن میں اب 2 چینی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کو پی ایس ایل ڈرافٹنگ میں شامل کر لیا گیا ہے اور وہ اگلے ایڈیشن میں پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے، پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی اگلے ماہ چین کا دورہ کرکے کھلاڑیوں سے معاہدوں کو حتمی شکل دیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چینی حکام کی جانب سے پاکستان کو پیشکش کی گئی ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات یاد کسی اور ملک کی بجائے چین کو اپنی ہوم سیریز کیلئے نیوٹرل وینیو بنائے تاکہ یہاں اس کھیل کی مقبولیت میں اضافہ ہو۔واضح رہے کہ چینی مردوں اور خواتین کی کرکٹ ٹیمیں انٹرنیشنل ایونٹس میں اب تک کوئی بڑی کامیابی سمیٹنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہیں۔ 
وقت اشاعت : 21/08/2017 - 14:43:21