پہلا اسلام آباد اوپن آزادی کراٹے چیمپئن شپ ، خیبرپختونخوا نے گیارہ میڈلز جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی

پیر 21 اگست 2017 23:05

پہلا اسلام آباد اوپن آزادی کراٹے چیمپئن شپ ، خیبرپختونخوا نے گیارہ میڈلز جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اگست2017ء) پہلا اسلام آباد اوپن آزادی کراٹے چیمپئن شپ میں خیبرپختونخوا نے بہترین کا رکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گیارہ میڈلز جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی ، اسلام آباد نے دوسری اور ساہیوال کی ٹیم تیسرے نمبر پررہی ۔ خیبرپختونخوا نے مجموعی طورپر 8 گولڈ اور تین برائونز میڈلز اپنے نام کئے اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پاکستان سپورٹس بورڈ ڈاکٹر اخترنواز گنجیرہ مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میںانعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے صدراعجاز الحق، جنرل سیکرٹری اویس رشید مغل ، پاکستان کراٹے ٹیم کوچ و سیکرٹری صوبائی کراٹے ایسوسی ایشن خالد نور سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔

۔

(جاری ہے)

پاکستان کراٹے فیڈریشن کے تعاون اور اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے زیراہتمام منعقدہ اسلام آباد اوپن آزادی کراٹے چیمپئن شپ کا انعقاد کیاگیا جس میں ملک بھر سے گرلز جونیئر ، بوائز جونیئر اورسینئر کے 280 کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔ سینئر کیٹگری میں خیبرپختونخوا کھلاڑیوں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھ میں سے پانچ گولڈ میڈلز جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی جس میں 50 کلوگرام میں ابراہیم اسماعیل نے گولڈ، 55 کلوگرام میں محمد مراد نے گولڈ میڈل ، 60 کلوگرام میں حیال محمد نے گولڈ ،67 کلوگرام سے زائد ویٹ میں محمد علی نے گولڈ اور انفرادی کاتا میں محمد علی نے گولڈ میڈل جیت کر اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم رول ادا کیا ۔

ٹیم کوچز میں باز محمد ، کامران علی اور محمد شعیب شامل ہیں اسی طرح جونیئر گرلز کیٹگری کے 35kg میں رومیسہ نے گولڈ میڈل ، 40kg میں مہک نے برائونز میڈل، 45kg میں ماہم نے برائونز میڈل ، 50 کلوگرام ویٹ کیٹگری میں صفہ نے گولڈ میڈل حاصل کئے جبکہ جونیئر بوائز کیٹگری کی45 کلوگرام میں اختشام نے گولڈ میڈل ، 40 کلوگرام میں یحیٰ نے برائونز میڈل جیتا۔
وقت اشاعت : 21/08/2017 - 23:05:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :