نیوزی لینڈ نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا

پیر 29 اپریل 2024 13:51

آکلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) نیوزی لینڈ نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ۔کین ولیمسن چوتھی بار ٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے ، میٹ ہینری اور راچن رویندرا اپنا پہلا ٹی 20 ورلڈ کھیلیں گے جبکہ فاسٹ باؤلر ایڈم ملن کو ٹخنے کی سرجری کے باعث سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا جبکہ کائل جیمی سن کمر کی انجری سے بحالی کی وجہ سے دستیاب نہیں ہیں ۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ سکواڈ میں کین ولیمسن ( کپتان ) ، فن ایلن ، ٹرینٹ بولٹ ، مائیکل بریسویل ، مارک چیپمین ، ڈیون کانوے ، لوکی فرگوسن ، میٹ ہینری ، ڈیرل مچل ، جمی نیشم ، گلین فلپس ، راچن روندرا ، مچل سینٹنر ، ایش سودھی اور ٹم ساؤدی شامل ہیں جبکہ سکواڈ میں بین سیئرز کو ٹریولنگ ریزرو کے طور پر شامل کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2 جون سے ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں شروع ہو گا ، نیوزی لینڈ کی ٹیم گروپ سی میں افغانستان ، ویسٹ انڈیز ، پاپوا نیو گنی اور یوگینڈا کے ساتھ شامل ہے۔\932
وقت اشاعت : 29/04/2024 - 13:51:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :