منکڈ آئوٹ سے گریز، کیرون پولارڈ نے اسدفدا الدین کو دھمکا کر چھوڑدیا

منگل 22 اگست 2017 15:15

منکڈ آئوٹ سے گریز، کیرون پولارڈ نے اسدفدا الدین کو دھمکا کر چھوڑدیا
پراوویڈینس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اگست2017ء)کیرون پولارڈ نے منکڈ آئوٹ سے گریز کرتے ہوئے اسدفدا الدین کو دھمکا کر چھوڑدیا۔

(جاری ہے)

کیریبیئن پریمیئر لیگ میں بارباڈوس ٹرائیڈینٹس اور گیانا ایمیزون کے میچ میں اس وقت صورتحال دلچسپ ہوگئی جب بارباڈوس کے کپتان اور فاسٹ بولر کیرون پولارڈ نے بولنگ کرتے ہوئے اچانک رک کر کریز سے باہر نکل جانے والے گیانا کے اسد فدا الدین کو تنبیہ کی، وہ اگر چاہتے تو انھیں اس موقع پر آئوٹ بھی کرسکتے تھے۔یہ منکڈ اسٹائل میں رن آٹ شمار ہوتا لیکن انھوں نے حریف بیٹسمین کو صرف تنبیہ دینے پر ہی اکتفا کیا، اس موقع پر گیانا کو اختتامی اوور میں 7 وکٹوں کی موجودگی میں فتح کیلیے مزید 8 رنز درکار تھے، ٹیم نے یہ مقابلہ 4 وکٹ سے جیت لیا۔
وقت اشاعت : 22/08/2017 - 15:15:32