انگلینڈ سے سیریز میں گیل، سموئلز اور ٹیلر کی ویسٹ انڈین ون ڈے اسکواڈ میں واپسی

منگل 22 اگست 2017 15:31

کنگسٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اگست2017ء) انگلینڈ سے سیریز کیلیے کرس گیل، مارلون سموئلز اور جیروم ٹیلر کی ویسٹ انڈین ون ڈے اسکواڈ میں واپسی ہوگئی۔

(جاری ہے)

کرس گیل اور مارلون سموئلز کا بورڈ سے طویل تنازع ختم ہوگیا، اوپنر نے آخری بار مارچ 2015میں کوئی ون ڈے انٹرنیشنل کھیلا تھا جبکہ سموئلز نے اکتوبر2016 میں آخری بار ویسٹ انڈین جرسی زیب تن کی، روسٹن چیس کی چھٹی ہوگئی، تین ٹیسٹ میچز کے بعد دونوں ٹیموں میں پانچ میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز 19 سے 29 ستمبر تک ہونی ہے، اس سے قبل کیریبیئن سائیڈ 13 ستمبر کو آئرلینڈ سے اسٹورمونٹ میں نبرد آزما ہوگی۔

ون ڈے اسکواڈ میں جیسن ہولڈر ( کپتان )، سنیل امبریز، دیویندرا بشو، میگوئل کمنز، کرس گیل، کائل ہوپ، شائی ہوپ، الزاری جوزف، ایون لوئس، جیسن محمد، ایشلے نرس، رومین پاول، مارلون سموئلز، جیروم ٹیلر اور کیسرک ولیمز شامل ہیں
وقت اشاعت : 22/08/2017 - 15:31:51