ویسٹ انڈیز کا انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان، گیل کی 2 برس بعد سکواڈ میں واپسی، سیموئلز بھی دوبارہ طلب

منگل 22 اگست 2017 15:32

کنگسٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2017ء) ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ (ڈبلیو آئی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے انگلینڈ کے خلاف شیڈول ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، کرس گیل اور مارلون سیموئلز کی دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، گیل 2 برس بعد جبکہ سیموئلز قریباً ایک برس دوری کے بعد دوبارہ ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں ملک کی نمائندگی کریں گے، بورڈ حکام سے اختلافات کی وجہ سے دونوں کرکٹرز سینٹرل کنٹریکٹس کی فہرست میں بھی شامل نہیں ہیں، کالی آندھی کو اس وقت 2019ء میں شیڈول آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ تک براہ راست رسائی کا چیلنج درپیش ہے اور اسی سلسلے میں اسے 30 ستمبر سے قبل چھ ون ڈے میچز کھیلنے ہیں اسلئے سلیکٹرز نے گیل اور سیموئلز کو واپس طلب کر کے مضبوط ون ڈے سکواڈ تشکیل دیا ہے۔

(جاری ہے)

اعلان کردہ سکواڈ کپتان جیسن ہولڈر، سنیل ایمبرس، دیوندرا بیشو، میگل کمنز، کرس گیل، کائل ہوپ، شے ہوپ، الزاری جوزف، ایون لیوس، جیسن محمد، ایشلے نرس، روومان پاویل، مارلون سیموئلز، جیروم ٹیلر اور کیسرک ولیمز پر مشتمل ہے۔
وقت اشاعت : 22/08/2017 - 15:32:30