معطل کرکٹر خالد لطیف نے ٹربیونل کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی

منگل 22 اگست 2017 21:44

معطل کرکٹر خالد لطیف نے ٹربیونل کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2017ء) سپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر خالد لطیف نے ٹربیونل کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

(جاری ہے)

اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر خالد لطیف کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹربیونل کی تشکیل اور کارروائی خلاف قانون ہے اور انہیں گواہوں پر جرح کا موقع فراہم نہیں کیا گیا اس لئے ٹربیونل کو کارروائی سے روکا جائے۔واضح رہے کہ کرکٹر کی جانب سے ٹربیونل کی اہلیت کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کی درخواست مسترد ہو چکی ہے اور انہوں نے کیس کے فیصلے سے قبل سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وقت اشاعت : 22/08/2017 - 21:44:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :