کولنگ ووڈ، ڈوپلیسی، مورکل اور سیموئل بدری ورلڈ الیون میں شمولیت پر آمادہ

منگل 22 اگست 2017 22:10

کولنگ ووڈ، ڈوپلیسی، مورکل اور سیموئل بدری ورلڈ الیون میں شمولیت پر آمادہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اگست2017ء) انگلش ٹیم کے سابق کپتان پال کولنگ ووڈ، ویسٹ انڈین کرکٹر سیموئل بدری، جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی اور مورنے مورکل پاکستان کا دورہ کرنے والی ورلڈ الیون کا حصہ بننے کیلیے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

ورلڈ ٹی 20 کی فاتح انگلش ٹیم کی قیادت کرنے والے آل رانڈر نے ورلڈ الیون کیلیے اپنی دستیابی ظاہر کر دی ہے اور وہ اینڈی فلاور کی کوچنگ میں لاہور آنے والی ٹیم کے ساتھ 12، 13 اور 15 سمتبر کو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیں گے، ورلڈ الیون میں شمولیت کی صورت میں کولنگ ووڈ کی کانٹی چیمپئن شپ میں ڈرہم کی نمائندگی نہیں کر پائیں گے، ورلڈ الیون کے ہر ممبر کو 75 ہزار پانڈ کے قریب ادائیگی کی جائے گی جس کو بین الاقوامی سیریز کا درجہ دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈین کرکٹر سیموئل بدری، جنوبی افریقی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی اور مورنے مورکل نے بھی ورلڈ الیون کے لئے دستیابی ظاہر کر دی ہے۔قبل ازیں پاکستان کا دورہ کرنے والی عالمی ٹیم کیلیے جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ اور عمران طاہر کے نام سامنے آئے ہیں ورلڈ الیون کی کپتانی کیلیے ڈوپلیسی اور ہاشم آملہ سے بات چیت جاری ہے جبکہ چند روز میں ورلڈ الیون کے تمام کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 22/08/2017 - 22:10:06