ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کیلئے سابق آسٹریلوی کپتان جارج بیلی اوربین کٹنگ سے اینڈی فلاور کا رابطہ

muhammad ali محمد علی بدھ 23 اگست 2017 22:31

ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کیلئے سابق آسٹریلوی کپتان جارج بیلی اوربین کٹنگ سے اینڈی فلاور کا رابطہ
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-23اگست2017ء) ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کیلئے سابق آسٹریلوی کپتان جارج بیلی اوربین کٹنگ سے رابطہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کیلئے اگلے ماہ آئی سی سی ورلڈ الیون 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے پاکستان کے دورے پر آئے گی۔

(جاری ہے)

ورلڈ الیون کیلیے 2 آسٹریلوی کھلاڑیوں کو آمادہ کرنے کی کوشش کی جاری ہے۔ ان کھلاڑیوں میں سابق آسٹریلوی کپتان جارج بیلی اوربین کٹنگ شامل ہیں۔ دونوں کھلاڑی کرکٹ آسٹریلیا کے موجودہ سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل نہیں ہیں۔ جارج بیلے5 ٹیسٹ، 90 ایک روزہ اور29 ٹی ٹوینٹی میچز کھیل چکے ہیں۔ جبکہ بین کٹنگ آسٹریلیا کی طرف سے 4 ایک روزہ اور 4 ٹی ٹوینٹی میچز کھیل چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 23/08/2017 - 22:31:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :