گولڈ برگ اور ہلک ہوگن سمیت کئی عالمی شہرت یافتہ ریسلرز نے پاکستان آنے کے لئے آمادگی ظاہر کر دی

ریسلنگ کے مقابلے پاکستان کے چار بڑے شہروں میں کرائے جائیں گے ،ْ عاصم شاہ

جمعرات 31 اگست 2017 13:12

گولڈ برگ اور ہلک ہوگن سمیت کئی عالمی شہرت یافتہ ریسلرز نے پاکستان آنے کے لئے آمادگی ظاہر کر دی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2017ء) غیر ملکی کرکٹرز اور ہاکی سٹارز کے بعد گولڈ برگ اور ہلک ہوگن سمیت کئی عالمی شہرت یافتہ ریسلرز نے پاکستان آنے کے لئے آمادگی ظاہر کر دی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کے پرو ریسلنگ اینٹرٹینمنٹ کے سربراہ عاصم شاہ نے کہا کہ گولڈ برگ، رے مسٹیریو، ویڈ بیرٹ اور ہلک ہوگن سمیت 22 غیر ملکی ریسلرز نے پاکستان آنے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے اور جلد ان ریسلرز سے معاہدے پر دستخط بھی ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

عاصم شاہ کے مطابق اس ریسلنگ کے مقابلے پاکستان کے چار بڑے شہروں میں کرائے جائیں گے جب کہ فری اسٹائل ریسلنگ کا ایونٹ آئندہ سال پاکستان سپر لیگ سے پہلے یا فوری بعد ہو گا۔ پاکستان میں فری اسٹائل ریسلنگ متعارف کرانے کے پیش نذر یکم ستمبر سے آسٹریا میں ہونے والی ورلڈ گرینڈ پرکس میں پرو ریسلنگ اینٹرٹینمنٹ عہدیداروں کو مہمان خصوصی کے لئے بلایا گیا ہے جس میں سربراہ عاصم شاہ ہیوی ویٹ چمپئن شپ کا ٹائٹل بیلٹ فاتح پہلوانوں کو دیں گے۔
وقت اشاعت : 31/08/2017 - 13:12:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :