باکسر عامر خان نے فریال سے طلاق کے لیے درخواست دائر کردی

ہفتہ 9 ستمبر 2017 11:58

باکسر عامر خان نے فریال سے طلاق کے لیے درخواست دائر کردی
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار9 ستمبر۔2017ئ) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اپنی اہلیہ فریال مخدوم سے طلاق کے لیے درخواست دائر کردی۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر وڈیو پیغام میں عامر خان نے کہا ہے کہ وہ اور فریال اب ساتھ نہیں رہتے، فریال کے حاملہ ہونے میں کتنی سچائی ہے یہ وقت بتائے گا تاہم اگر ایسا ہوتا ہے تو وہ دوسرے بچے کو سپورٹ کرنے کے لیے آگے ہونگے۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل فریال مخدوم نے ایک الٹراساونڈ کی تصویر جاری کرتے ہوئے اپنے حاملہ ہونے کی خبر دی تھی۔

وقت اشاعت : 09/09/2017 - 11:58:09