سپورٹس رائٹرز کے زیراہتمام 31 ویں ایوارڈ تقریب کل منعقد ہوگی

اتوار 10 ستمبر 2017 18:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2017ء)سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے زیراہتمام 31ویں سالانہ تقریب تقسیم ایوارڈز بروز منگل 12ستمبر کو سپورٹس ایرینا قیوم اسٹیڈیم پشاور میں سہ پہر چار بجے ہوگی۔گزشتہ 30سال سے مسلسل ہر سال اس تقریب ایوارڈ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔اس 31ویں تقریب میں سال 2016میں یونیورسٹی ،صوبائی ،قومی اور بین الاقوامی سطح پر شاندار کاکرکردگی کا مظاہرہ کرنے والے مرد و خواتین کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کے اعتراف میں 12ایوارڈ تقسیم کئے جائیں گے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا جنید خان ،پاکستان سپورٹس رائٹرز کے صدر اور اے آئی پی ایس ایشیا،ْ کے سیکرٹری جنرل امجد عزیز ملک ،سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ ،سابق عالمی سکواش چیمپین قمر زمان سمیت اہم شخصیات منتخب کھلاڑیوں میں یہ ایوارڈ تقسیم کریں گے۔

(جاری ہے)

منتخب کھلاڑیوں کا انتخاب تین ممبر کمیٹی کے سربراہ شہاب الدین نے ممبرزعظمت اللہ اور عاصم شیراز سے باہم مشاورت کے بعد کیا۔ ایسوسی ایشن کے صدر جہانزیب صدیق ، چئیرمین اعجاز احمد خان اور سیکرٹری جنرل عاصم شیراز نے اس تقریب کے تمام انتظام مکمل کر لئے ہیں اور متنخب کھلاڑیوں اور کھیلوں کے مختلف ایسوسی ایشن کو مطلع کردیا ہے کہ وہ اس تقریب میں اپنے قومی کلرز پہن کر شرکت کریں۔
وقت اشاعت : 10/09/2017 - 18:00:52