ڈیوس کپ ٹائی میں پاکستانی کھلاڑی تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے، ثناء اللہ امان

جمعرات 14 ستمبر 2017 11:16

ڈیوس کپ ٹائی میں پاکستانی کھلاڑی تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے، ثناء اللہ امان
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2017ء) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ثناء اللہ امان نے کہا ہے کہ پاکستان اور تھائی لینڈ ڈیوس کپ ٹائی میں قومی کھلاڑی تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور ملک میں انٹرنیشنل کھیلوں کی بحالی سے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا،گذشتہ روز ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گذشتہ دو، تین سالوں میں ٹینس، کرکٹ ، سنوکر ، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اور سکواش کے میدانوں میں غیر ملکی کھلاڑیوں کا پاکستان آکر کھیلنا ہمارے لئے فخر کی بات ہے اور ان کی وجہ سے ملک کا وقار بلند ہوا ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے شہری امن پسند ہیں اور کھیلوں سے بے پناہ محنت کرنے والے ہیں، ایک سوال کے جواب میں ثناء اللہ امان نے کہا کہ پاکستان اور تھائی لینڈ کے کھلاڑیوں کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی(آج) جمعہ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے گراس کورٹ میں کھیلی جا رہی ہے اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اس گراس کورٹ میںپریکٹس بھی کر رہے ہیں،قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کسی سے کم نہیں ہیں اعصام الحق اور عقیل خان پر بڑی توقعات ہیں اورایران کے خلاف ٹائی میں بھی کامیابی حاصل کر چکے ہیں اور امید ہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی تھائی لینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کریں گی، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی کے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں اور یہ ٹائی تین دن تک جاری رہے گی،ڈیوس کپ میں پاکستان کی چار رکنی ٹیم شرکت کرے گی جن میں اعصام الحق، عقیل خان، شہزاد خان اور عابد مشتاق شامل ہیں، اور یہ کھلاڑی تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کر رہے ہیں فیڈریشن نی3ماہ کے دوران گراس کورٹ تیار کیا ہے اور یہ گراس کورٹ ایکسپرٹ احسن شفیق نے تیا رکیا ہے۔

وقت اشاعت : 14/09/2017 - 11:16:56