لاہور قلندرز نے یاسر جان کے بعد ایک اور ”ہیرا“ تلاش کرلیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 17 ستمبر 2017 18:01

لاہور قلندرز نے یاسر جان کے بعد ایک اور ”ہیرا“ تلاش کرلیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17ستمبر۔2017ء) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز نے یاسر جان کے بعد ایک اور ”ہیرا“ تلاش کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے ملک بھر سے ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے ”ٹیلنٹ ہنٹ “ پروگرام شروع کیا ہوا جس میں ہر عمر کے کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا کر لاہور قلندرز کے کوچز کو متاثر کرنے کی کوشش کررہے ہیں ،انہی کھلاڑیوں میں سے ایک 14سالہ کبیر احمد ہے جو دکھنے میں تو اپنے ساتھی کھلاڑیوں سے چھوٹا محسوس ہورہا تھا لیکن جب اس نے باﺅلنگ کرنا شروع کی تو لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر اور سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید بھی اس سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے اور اس کے ٹیلنٹ کو بھانپتے ہوئے فرنچائز نے اس سے 20سال کا معاہدہ کرلیا ،کبیر نے محض14سال کی عمر میں 78سے 79میل فی گھنٹا یا126سے 127کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے باﺅلنگ کی تھی۔


وقت اشاعت : 17/09/2017 - 18:01:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :