بھارت نے عالمی چیمپئن آسٹریلیا کو پہلے ون ڈے میں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 26 رنز سے ہرا دیا

اتوار 17 ستمبر 2017 22:10

بھارت نے عالمی چیمپئن آسٹریلیا کو پہلے ون ڈے میں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 26 رنز سے ہرا دیا
چنائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2017ء) بھارت نے عالمی چیمپئن آسٹریلیا کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 26 رنز سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، بارش کے باعث میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ہوا، بارش کی وجہ سے کینگروز کو فتح کیلئے 21 اوورز میں 164 رنز کا ہدف ملا جس کے تعاقب میں مہمان ٹیم مقررہ اوورز میں 137 رنز بنا سکی، ہرڈک پانڈیا کو عمدہ آل رائونڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو چنائی میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو میزبان ٹیم نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، 87 رنز پر ابتدائی 5 وکٹیں گرنے کے بعد دھونی اور پانڈیا نے میدان سنبھالا، دونوں بلے بازوں نے ڈٹ کر حریف بائولرز کا مقابلہ کیا اور چھٹی وکٹ میں 118 قیمتی رنز جوڑ کر ٹیم کی پوزیشن بہتر کی، پانڈیا نے 5 چھکوں 5 چوکوں کی مدد سے 83 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، دھونی 79 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، بھنشور کمار 32 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، راہانے 5، روہت شرما 28، کپتان ویرات کوہلی اور منیش پانڈے صفر، جادھو 40 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، کولٹر نیل نے 3 سٹوئنس نے 2 ، فالکنر اور زمپا نے ایک، ایک وکٹ لی، جواب میں بارش کے باعث کینگروز کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت فتح کیلئے 21 اوورز میں 164 رنز کا ہدف ملا جس کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم مقررہ 21 اوورز میں 137 رنز تک محدود رہی، میکسویل 39 رنز بنا کر نمایاں رہے، جیمز فالکنر نے 32 رنز بنائے اور آئوٹ نہیں ہوئے، ڈیوڈ وارنر 25، کارٹرائٹ اور کپتان سٹیون سمتھ ایک، ایک، ٹریوس ہیڈ 5، سٹوئنس 3، میتھیوویڈ اور پیٹ کمنز 9، 9 کولٹر نیل 2 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، چاہل نے 3 کلدیپ یادیو اور پانڈیا نے دو، دو جبکہ بھنشور کمار اور بمرا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

وقت اشاعت : 17/09/2017 - 22:10:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :