پاکستان کے تجربہ کار بیٹسمین اظہر علی گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ،سری لنکا کیخلاف سیریز میں شرکت مشکوک

مصباح الحق اور یونس خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد پہلی سیریز میں اظہر علی کا نہ کھیلنا پاکستان ٹیم کے لئے بڑا دھچکا ہوگا

منگل 19 ستمبر 2017 13:51

پاکستان کے تجربہ کار بیٹسمین اظہر علی گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ،سری لنکا کیخلاف سیریز میں شرکت مشکوک
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) پاکستان کے تجربہ کار بیٹسمین اظہر علی گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہیں جس کے باعث ان کی سری لنکا کے خلاف یو اے ای میں کھیلی جانے والی سیریز میں شرکت مشکوک ہوگئی ، مصباح الحق اور یونس خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد پہلی سیریز میں اظہر علی کا نہ کھیلنا پاکستان ٹیم کے لئے بڑا دھچکا ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز 28 ستمبر سے یو اے ای میں شروع ہو گی ۔

یہ مصباح الحق اور یونس خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان کی پہلی سیریز ہوگی۔ دونوں کی غیر موجودگی میں اظہر علی پاکستان کے سب سے تجربہ کار بیٹسمین ہیں جنہوں نے 60 ٹیسٹ میچز میں 47 کی اوسط سے 4 ہزار 968 رنز اسکور کئے ہیں جس میں 14 سنچریز اور پچیس نصف سنچریاں بھہی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اظہر علی کا بہترین اسکور گذشتہ سال ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈے نائٹ ٹیسٹ میں302 رنز رہا۔

یہ مصنوعی روشنیوں میں بنائی جانے والے پہلی ٹیسٹ ٹرپل سنچری بھی ہے۔ اظہر علی گھٹنے کی دیرینہ تکلیف میں مبتلا ہیں اور ان کی سری لنکا کے خلاف سیریز میں شرکت مشکوک ہے۔پی سی بی کو 10 روز بعد شروع ہونے والے ٹیسٹ تک اظہر علی کی فٹنس بحال ہونے کی امید ہے۔ لیکن کم از کم پہلے ٹیسٹ میں بیٹسمین کی شرکت یقینی نہیں ہے۔ مصباح اور یونس کے بغیر پہلی سیریز میں اظہر علی کا نہ کھیلنا قومی ٹیم کے لئے بہت بڑا دھچکا ہوگا۔ پی سی بی نے سیریز کے لئے اضافی بیٹسمین شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وقت اشاعت : 19/09/2017 - 13:51:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :