ویرات اور انوشکا کا مشترکہ جائیداد خریدنے کا منصوبہ

دونوں نے نئی دہلی میں بھی مشترکہ سرمایہ کاری کی ہے اور ایک ریسٹورنٹ بھی کھولنے کا فیصلہ کیا ہے

منگل 19 ستمبر 2017 21:59

ویرات اور انوشکا کا مشترکہ جائیداد خریدنے کا منصوبہ
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور ان کی دوست انوشکا شرما نے مشترکہ جائیداد خریدنے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے درمیان دوستی اب مزید بڑھنے جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

خبریں ہیں کہ دونوں نے اب مشترکہ جائیداد خریدنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ انڈین میڈیا رپورٹس ویرات اور انوشکا اس سے قبل یو اے ای میں بھی مشترکہ کاروبار کر چکے ہیں جبکہ ممبئی میں بھی دونوں کی جائیداد ہے۔ اب اطلاعات ہیں کہ دونوں سٹارز بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بھی مشترکہ سرمایہ کاری کی ہے اور ایک ریسٹورنٹ بھی کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وقت اشاعت : 19/09/2017 - 21:59:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :