بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ون ڈے کرکٹ میچ جمعرات کو کھیلا جائیگا

بدھ 20 ستمبر 2017 09:50

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ون ڈے کرکٹ میچ جمعرات کو کھیلا جائیگا
کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2017ء) بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ جمعرات کو کولکتہ میں کھیلا جائیگا۔ میزبان ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ بھارت نے پہلے میچ میں کینگروز کو 26 رنز سے شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ جمعرات کو کولکتہ میں کھیلا جائیگا، تیسرا میچ 24 ستمبر کو اندور، چوتھا میچ 28 ستمبر کو بنگلور جبکہ پانچواں اور آخری میچ یکم اکتوبر کو ناگپور میں کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 7 اکتوبر رانچی کے مقام پر کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 10 اکتوبر کو گوہاٹی میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 13 اکتوبر کو حیدرآباد، دکن میں کھیلا جائے گا۔


وقت اشاعت : 20/09/2017 - 09:50:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :