باکسرعامرخان کافریال کی معافی کو کسی خاطرمیں نہ لائے،

طلاق دینے کے فیصلے پرقائم فریال کی جانب سے میری فیملی پر جھوٹے الزامات کلئیر کرنے پر میں ان کا شکرگزارہوں،مگر میں اور فریال طلاق کی طرف جا رہے ہیں،باکسر کا ٹوئٹر پیغام

جمعہ 22 ستمبر 2017 18:59

باکسرعامرخان کافریال کی معافی کو کسی خاطرمیں نہ لائے،
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2017ء) پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان اہلیہ فریال مخدوم کی جانب سے معافی مانگنے کو بھی کسی خاطرمیں نہیں لائے۔ عامر خان طلاق دینے کے فیصلے پرقائم ہیں۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرفریال مخدوم کے نام اپنے پیغام میں عامرخان نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ فریال کی جانب سے میری فیملی پرماضی میں عائد کئے جانے والے جھوٹے الزامات کلئیر کرنے پر میں ان کا شکرگزارہوں۔

عامرخان نے ایک اورٹویٹ میں واضح کیا کہ میں اور فریال طلاق کی طرف جا رہے ہیں۔ یہ بھی لکھا کہ ہماری اچھی بات چیت ہے۔ایک اورٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی بیٹی لمائسا کے لیے سوچنا ہوگا جس کے لیے میں ہمیشہ حاضرہوں۔عامرخان نے فریال مخدوم کے لیے نیک تمناں کا بھی اظہار کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روزفریال مخدوم نے سوشل میڈیا اکانٹ پرعامرخان اوران کی فیملی پرعائد کیے جانے الزامات واپس لے لئے تھے۔۔
وقت اشاعت : 22/09/2017 - 18:59:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :