ابوظہبی ٹیسٹ ،یاسر شاہ نے 83سال پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا

جمعرات 28 ستمبر 2017 12:34

ابوظہبی ٹیسٹ ،یاسر شاہ نے 83سال پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا
ابوظہبی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28ستمبر۔2017ئ)قومی ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ نے سری لنکا کیخلاف ابوظہبی ٹیسٹ کے دوران 83سال پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا ۔

(جاری ہے)

31سالہ یاسر شاہ نے ابوظہبی ٹیسٹ کے پہلے روز سری لنکن بلے باز لاہیرو تھریمانے کو ایل بی ڈبلیو آﺅٹ کرکے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے 150شکار مکمل کیے جس کے ساتھ ہی وہ کم ترین ٹیسٹ میچز میں 150شکار کرنے والے دنیا کے پہلے سپنر بن گئے ، یاسر شاہ اب تک 27ٹیسٹ میچز میں 29.63کی اوسط سے151وکٹیں حاصل کرچکے ہیں ،اس سے قبل یہ ریکارڈ سابق آسٹریلیوی لیگ سپنر کلیری گریمٹ کے پاس تھا جنہوں نے 1934ءمیں انگلینڈ کیخلاف ناٹنگھم کے مقام پر 28ٹیسٹ میچز میں 150وکٹیں مکمل کی تھیں۔

یاسر شاہ نے کم ترین میچز میں 150وکٹیں لینے کا ملکی ریکار ڈ بھی برابر کیا ،اس سے قبل قومی ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے 1994ءمیں 27ٹیسٹ میچز میں 150ٹیسٹ شکار کرکے ملکی ریکارڈ بنایا تھا ۔
ابوظہبی ٹیسٹ ،یاسر شاہ نے 83سال پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا
وقت اشاعت : 28/09/2017 - 12:34:17