ایسٹ زون کرکٹ ایسوسی ایشن کے خلاف کرپشن کے الزامات جھوٹا پراپیگینڈا ہے،محمد زاہد چودھری

بدھ 4 اکتوبر 2017 23:17

ایسٹ زون کرکٹ ایسوسی ایشن کے خلاف کرپشن کے الزامات جھوٹا پراپیگینڈا ہے،محمد زاہد چودھری
لاہور۔4 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2017ء) لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن نے ایسٹ زون کے خلاف جاری میڈیا مہم پر اپنا رد عمل ظاہر کر دیا ہے، عبور ی کمیٹی لاہور ریجن کے رکن محمد زاہد چودھری کا کہنا ہے کہ لاہور ریجن کو ایسٹ زون کے خلاف کسی قسم کی کوئی تحریری درخواست موصول نہیں ہوئی اور نہ ہی کسی قسم کی کوئی کرپشن کی انکوائری زیر سماعت یا زیر التوا ہے ،محمد زاہد چودھری نے مزید بتایا کہ اگر کمیٹی کے رکن عمران بچہ نے پی سی بی کو ایسٹ زون کے خلاف کسی قسم کا کوئی مواد بھیجا ہے تو وہ ان کی ذاتی رائے پر مبنی ہو سکتا ہے بطور ادارہ لاہور ریجن کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے ،زاہد چودھری کا کہنا تھا کہ عبوری کمیٹی کا مقصد الیکشن تک ریجن کے روزمرہ معاملات کو ریجن کے آئین کے تحت چلانا ہے نہ کہ جانبداری کا مظاہرہ کرنا ہے،زاہد چودھری کا کہنا ہے کہ ہماری اولین ترجیح لاہور ریجن کے الیکشن کو شفاف انداز میں منعقدکرانا اور الیکشن کے بعد ریجن کی تمام تر ذمہ داریاں منتخب نمائندوں کو منتقل کرنا ہے ۔

وقت اشاعت : 04/10/2017 - 23:17:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :