پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ون ڈے جمعے کو کھیلا جائیگا

جمعرات 12 اکتوبر 2017 09:30

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ون ڈے جمعے کو کھیلا جائیگا
دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2017ء) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سری لنکن ٹیم کلین سوئپ کرلی ہے۔ سری لنکا نے پاکستان کو پہلا میچ میں 21 رنز سے جبکہ دوسرے میچ میں 68 رنز سے شکست دیکر اپنے نام کرلی تھی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 16 اکتوبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائیگا، تیسرا میچ 18 اکتوبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائیگا، چوتھا میچ 20 اکتوبر کو شارجہ میں کھیلا جائیگا جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ 23 اکتوبر کو شارجہ میں کھیلا جائیگا اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 26 اکتوبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 27 اکتوبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 29 اکتوبر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا۔
وقت اشاعت : 12/10/2017 - 09:30:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :