ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی، بھارت نے تین گول جبکہ پاکستان نے ایک گول کیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 15 اکتوبر 2017 18:45

ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی، بھارت نے تین گول جبکہ پاکستان نے ایک گول کیا
ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15اکتوبر۔2017ء) ہیرو ہاکی ایشیا کپ کے گروپ میچ بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی۔ بنگلادیش کے مولانا بھاشانی ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور پہلے ہی کوارٹر سے پاکستان کے گول پوسٹ پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ پہلے کوارٹر میں 17 ویں منٹ پر چنگلینسنا سنگھ نے گول کرکے بھارتی ٹیم کو برتری دلادی۔

(جاری ہے)

بھارت کی جانب سے دوسرا گول 44 ویں منٹ میں رمن دیپ سنگھ اور تیسرا گول ہرمن پریت سنگھ نے 45 ویں منٹ میں کرکے بھارت کو 3 صفر کی برتری دلائی۔ کھیل کے چوتھے کوارٹر میں پاکستان کی جانب سے علی شان نے واحد گول اسکور کیا۔ پاکستانی ٹیم کو میچ میں 4 پنالٹی کارنر ملے لیکن قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے سارے موقع ضائع کیے۔ بھارت کے خلاف شکست کے بعد اب قومی ٹیم کو سپر فور میں جگہ بنانے کے لیے جاپان اور بنگلادیش کے میچ پر انحصار کرنا ہوگا۔ ایونٹ میں پاکستان کو +7 پوائنٹس حاصل ہیں جب کہ جاپان کے ایونٹ میں منفی 4 پوائنٹس ہیں، اگر جاپان نے اچھے مارجن سے بنگلادیش کو شکست دی تو پاکستان کے لئے اگلا مرحلے میں پہنچنا ناممکن ہوجائے گا۔
وقت اشاعت : 15/10/2017 - 18:45:18