انڈونیشیا میں فٹبال میچ کے دوران گول کیپر جاں بحق

منگل 17 اکتوبر 2017 13:16

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) انڈونیشیا میں صفِ اوّل کے فٹبال کلب پرسیلا لمونگن کا معروف گول کیپر سیمن پیڈانگ کلب کے خلاف میچ کے دوران چوٹ لگنے کے سبب زندگی کی بازی ہار گیا۔

(جاری ہے)

انڈونیشیئن لیگ کے سلسلے میں کھیلے جا رہے میچ کے پہلے ہاف کے ختم ہونے سے قبل پیڈانگ کلب نے پرسیلا کلب کے گول پر حملہ کیا جس کو روکنے کے دوران گول کیپر چیئرل ہدیٰ مخالف ٹیم کے کھلاڑی کی ٹانگ لگنے سے زخمی ہوگیا۔

چند سیکنڈوں میں ہی طبّی ٹیم نے ہنگامی امداد فراہم کی تاہم ہودا کی تشویش ناک حالت کے سبب اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بعد ازاں ہسپتال میں ہودا کی وفات کی تصدیق کر دی گئی۔ٹیم کے کوچ نے بتایا کہ اس موقع پر تمام کھلاڑی میچ ختم کر کے ہسپتال پہنچ گئے۔ ہسپتال میں ہودا کی دیکھ بھال کرنے والے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ انڈونیشی گول کیپر کی وفات سر اور گردن میں چوٹ لگنے کے نتیجے میں واقع ہوئی۔
وقت اشاعت : 17/10/2017 - 13:16:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :