امام الحق ون ڈے ڈیبیو کرنے والے 215ویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے

بدھ 18 اکتوبر 2017 19:38

امام الحق ون ڈے ڈیبیو کرنے والے 215ویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے
ابوظہبی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) امام الحق ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے والے 215ویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پاکستان نے سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں احمد شہزاد کو ڈراپ کر کے امام الحق کو ٹیم میں شامل کیا، اس کے ساتھ امام الحق نے گرین شرٹس کی طرف سے ون ڈے ڈیبیو کرنے کا اعزاز حاصل کیا، وہ رواں سال پاکستان کی طرف سے ون ڈے ڈیبیو کرنے والے پانچویں کھلاڑی ہیں، اس سے قبل شاداب خان، فخر زمان، فہیم اشرف اور رومان رئیس بھی رواں برس گرین شرٹس کی طرف سے ڈیبیو کر چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 18/10/2017 - 19:38:25