حسن علی کا باﺅنسر دیگر باﺅلرز سے زیادہ تگڑا ہے :وقار یونس

جمعرات 19 اکتوبر 2017 12:02

حسن علی کا باﺅنسر دیگر باﺅلرز سے زیادہ تگڑا ہے :وقار یونس
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19اکتوبر۔2017ئ)قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلر وقار یونس نے کہاہے کہ حسن علی کا باﺅنسر دیگر باﺅلرز سے بہت زیادہ تگڑا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں کامیابی کے بعد میچ میں 5وکٹیں لینے والے حسن علی نے رمیز راجہ اور وقار یونس سے گفتگو کی۔ اس موقع پر وقار یونس نے حسن علی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کا باﺅنسر دوسرے باﺅلرز کی نسبت بہت تگڑا ہے جو انہیں بہت فائدہ دیتا ہے ۔دوسری جانب حسن علی کا کہناتھا کہ جب بھی ہم پریکٹس کرتے ہیں تو میں نئے بال سے بھی باﺅلنگ کرواتا ہوں تاکہ اس پر بھی پوری طرح گرفت حاصل کر سکوں۔
وقت اشاعت : 19/10/2017 - 12:02:40