یوئیفا چیمپئنز لیگ، بارسلونا نے اولمپیاکوس کو 3-1 گولز سے ہرا دیا

جمعرات 19 اکتوبر 2017 17:11

بارسلونا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) یوئیفا چیمپئنز فٹ بال لیگ میں بارسلونا نے المپیاکوس کو 3-1 گولز سے شکست دے دی۔

(جاری ہے)

چیمپئنز لیگ گروپ ڈی کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں بارسلونا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اولمپیاکوس کو ایک کے مقابلے میں تین گولز سے ہرا کر کامیابی حاصل کی، نیکولائو، میسی اور ڈگنے نے گولز کر کے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ میسی نے اس گول کے ساتھ یورپین فٹ بال لیگز میں گولز کی سنچری مکمل کرنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔
وقت اشاعت : 19/10/2017 - 17:11:40