دنیائے کرکٹ کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے کپتان

ویرات کوہلی کی تنخواہ سالانہ ایک ملین ڈالرز ،سرفراز احمد کی سالانہ کمائی1.95 کروڑ بنتی ہے

جمعرات 19 اکتوبر 2017 21:46

دنیائے کرکٹ کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے کپتان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) کرکٹ کا شمار دنیا کے مقبول ترین کھیلوں میں ہوتا ہے۔ اسی مقبولیت کی وجہ سے کرکٹرز کروڑوں میں کھیلتے ہیں۔ سچن ٹنڈولکر، ویرات کوہلی اور دھونی اس کی زندہ مثال ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کمائی کے لحاظ سے کون کون سے کپتان سرفہرست ہیں ایک نجی سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو معاہدے کے تحت انڈین کرکٹ بورڈ کی جانب سے سالانہ ایک ملین ڈالرز ادا کیے جاتے ہیں۔

آسٹریلوی کپتان سٹیون سمتھ کی بات کی جائے تو انھیں ان کا بورڈ ایک اعشاریہ سینتالیس ملین ڈالرز سالانہ ادا کرتا ہے، جبکہ انگلش کپتان جوئے روٹ ایک اعشاریہ اڑھتیس ملین سالانہ تنخواہ لیتے ہیں۔ تاہم اس کے باوجود بھی ویرات کوہلی کا شمار دنیا کے سب سے امیر ترین کرکٹرز میں ہوتا ہے کیونکہ دیگر ذرائع سے ہونے والی کمائی بھی بہت زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

سپورٹس ویب سائٹ کی سٹڈی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے کھلاڑیوں کو نا صرف بھارتی بلکہ دیگر ممالک کے کھلاڑیوں کی نسبت کم معاوضہ ادا کیا جاتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق پاکستانی کرکٹرز کے معاوضے آئرلینڈ کے کھلاڑیوں سے بھی حیران کن حد تک کم ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ٹاپ کھلاڑیوں کا سالانہ معاوضہ تقریبا 74 ہزار ڈالرز ہے جبکہ آئرلینڈ کے کھلاڑی تقریبا 75 ہزار ڈالرز سالانہ کماتے ہیں۔ لیکن پاکستانی کپتان سرفراز احمد چونکہ تینوں فارمیٹس کھیلتے ہیں، اس لیے ان کی کم از کم سالانہ کمائی ایک اعشاریہ پچانوے کروڑ سالانہ بنتی ہے۔
وقت اشاعت : 19/10/2017 - 21:46:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :