فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ میں (آج) دو کوارٹر فائنلز کھیلے جائینگے

جمعہ 20 اکتوبر 2017 08:40

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ میں (آج) ہفتہ کو دو کوارٹر فائنلز کھیلے جائینگے۔ اس سلسلے میں پہلا کوارٹر فائنل میچ مالی اور گھانا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا کوارٹر فائنل میچ امریکا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارت میں جاری انڈر 17 فٹ بال ورلڈ کپ میں مالی، گھانا، امریکا، انگلینڈ، سپین، ایران، جرمنی اور برازیل کی ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔

میگا ایونٹ میں (کل) اتوار کو آخری دو کوارٹر فائنلز کھیلے جائینگے۔ میگا ایونٹ کے تیسرے کوارٹر فائنل میچ میں سپین اور ایران کی ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے پنجہ آزما ہونگی جبکہ چوتھا کوارٹر فائنل میچ جرمنی اور برازیل کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ 21 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ سیمی فائنلز 25 اکتوبر کو کھیلے جائینگے جبکہ تیسری پوزیشن کے لئے میچ اور فائنل میچ 28 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔
وقت اشاعت : 20/10/2017 - 08:40:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :