اسلام آباد گرلز نیٹ بال کپ 29 اکتوبر سے شروع ہوگا

جمعہ 20 اکتوبر 2017 12:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) اسلام آباد نیٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اسلام آباد گرلز نیٹ بال کپ 29 اکتوبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد نیٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری رانا محمد اشفاق نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاری زور و شور پر ہیں اور ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گی اور ٹورنامنٹ دو روز تک جاری رہے گا، ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین ملک ثمین ہونگے، سنیئر وائس چیئرمین حاجی غیاث الدین بلوچ، وائس چیئرمین سابق انٹرنیشنل فٹ بالر میر مشتاق احمد، آرگنائزنگ سیکرٹری معین الدین، ایسوسی ایٹ سیکرٹری نیک محمد جبکہ ممبران میںصدیق بنگش، محمد اسد، محمدعثمان، محمد زبیر شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 20/10/2017 - 12:25:47