حسن علی نمبر 1ون ڈے باﺅلر ،محمد حفیظ ٹاپ آل راﺅنڈر بن گئے

جمعہ 20 اکتوبر 2017 13:20

حسن علی نمبر 1ون ڈے باﺅلر ،محمد حفیظ ٹاپ آل راﺅنڈر بن گئے
ابو ظہبی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار20اکتوبر۔2017ئ)قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر حسن علی تازہ ترین ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر آگئے،آل راﺅنڈز کی فہرست میں محمد حفیظ نے پہلی پوزیشن سنبھال لی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے مابین تیسرے ون ڈے کے بعد انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر حسن علی 6درجے ترقی پاکر باﺅلرز کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں ، حسن علی 21سال بعد ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے پاکستانی فاسٹ باﺅلر بنے ہیں ، ان سے قبل قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے ورلڈ کپ 1996ءکے دوران ون ڈے کرکٹ کے بہترین باﺅلر بننے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا ۔

آل راﺅنڈرز کی فہرست میں محمد حفیظ نے بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے ۔

(جاری ہے)

بلے بازوں کی فہرست میں جنوبی افریقہ کے اے بی ڈیویلیئرز نے بنگلہ دیش کیخلاف176رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد ویرات کوہلی اور ڈیو ڈ وارنر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک بار پھر پہلی پوزیشن سنبھال لی ہے، پاکستان کے بابر اعظم سری لنکا کیخلاف حالیہ سیریز میں 2سنچریاں بنانے کے باعث 2درجے اوپر چڑھ کر چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک 3سیڑھیا ں پھلانگ کر 5ویں ،ہاشم آملا 2درجے ترقی پاکر 9ویں اور بنگلہ دیش کے مشفیق الرحیم 5درجے بہتری کے ساتھ 18ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں ۔
وقت اشاعت : 20/10/2017 - 13:20:58