برسبین ہیٹ اور کرس لائن کے درمیان نیا پانچ سالہ معاہدہ طے پا گیا

جمعہ 20 اکتوبر 2017 15:32

برسبین ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) برسبین ہیٹ اور کرس لائن کے درمیان نیا پانچ سالہ معاہدہ طے پا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فرنچائز نے کرس لائن کے ساتھ بگ بیش لیگ کی تاریخ میں سب سے بڑی ڈیل کی ہے تاہم معاہدے کی شرائط ابھی سامنے نہیں آئیں۔

(جاری ہے)

27 سالہ کرس لائن ایک ون ڈے اور پانچ ٹی 20 میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ برسبین ہیٹ نے بطور کوچ نیوزی لینڈ کے سابق کپتان ڈینیئل ویٹوری اور شین بانڈ کے ساتھ بھی دو سالہ معاہدے کا اعلان کیا۔
وقت اشاعت : 20/10/2017 - 15:32:36