محمد عامر کے ویزے کا مسئلہ حل ہوگیا، سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کریں گے

muhammad ali محمد علی منگل 24 اکتوبر 2017 18:59

محمد عامر کے ویزے کا مسئلہ حل ہوگیا، سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کریں گے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24اکتوبر2017ء) محمد عامر سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ باولر محمد عامر ویزہ دستیاب نہ ہونے کے باعث دبئی کیلئے روانہ نہ ہو پائے تھے۔

(جاری ہے)

خدشے کا اظہار کیا جا رہا تھا کہ محمد عامر شاید سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت نہ کر سکیں۔ تاہم اب محمد عامر کے ویزے کا مسئلہ حل ہوگیا ہے۔ محمد عامر کل قومی ٹیم کو دبئی میں جوائن کر لیں گے۔
وقت اشاعت : 24/10/2017 - 18:59:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :