زمبابوے کے سکندر رضا نے ٹیسٹ کرکٹ میں 18 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 2 نومبر 2017 21:32

زمبابوے کے سکندر رضا نے ٹیسٹ کرکٹ میں 18 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
بولاوائیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 نومبر2017ء) زمبابوے کے سکندر رضا نے ٹیسٹ کرکٹ میں 18 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق زمبابوے کے سکندر رضا نے ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں شاندار ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

سکندر رضا اس صدی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچز میں ایک ہی میچ کی دونوں اننگ میں 80 سے زائد رنز کرنے اور 5 سے زائد وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے واحد گیند باز بن گئے ہیں۔ اس سے قبل یہ اعزاز جنوبی افریقہ کے جیک کیلس نے 199 میں حاصل کیا تھا۔
وقت اشاعت : 02/11/2017 - 21:32:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :