پاکستان میں انٹرنیشنل بیڈمنٹن کھلاڑیوں کا میلہ9نومبر سے سجے گا

پاکستان سمیت دس ممالک کے 37مرد و خواتین انٹرنیشنل کھلاری شرکت کریں گے

جمعہ 3 نومبر 2017 22:30

پاکستان میں انٹرنیشنل بیڈمنٹن کھلاڑیوں کا میلہ9نومبر سے سجے گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 نومبر2017ء)پاکستان میں انٹرنیشنل بیڈمنٹن کھلاڑیوں کا میلہ9نومبر سے سجے گا جس میں پاکستان سمیت دس ممالک کے 37مرد و خواتین انٹرنیشنل کھلاری شرکت کریں گے۔ اس بات کا اعلان پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے سیکرٹری واجد علی چوہدری نے ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے لیاقت جمنازیم میں 12نومبر تک جاری رہنے والے چار روزہ مقابلوں میں افغانستان مالدی، ترکی، ویت نام، سری لنکا، کمبوڈیا، شام، نیپال اور تائیوان کے علاوہ میزبان پاکستان شامل ہے۔

پاکستان انٹرنیشنل سیریز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ 2017ء کے نام سے منعقد ہونیو الے ان مقابلوں میں آٹھ ہزار امریکن ڈالرز کے نقد انعامات اور ٹرافیاں دی جائیں گی۔

(جاری ہے)

جبکہ مینز سنگل، ویمنز سنگل، مینز ڈبل، ویمنز ڈبل اور مکس ڈبل کے مقابلے شامل ہونگے۔ ورلڈ بیڈمنٹن فیڈریشن کی طرف سے پاکستان کو الاٹ کئے جانے والے اس ٹورنامنٹ کے کھلاڑیوں کی کارکردگی ورلڈ رینکنگ میں شامل ہو گی۔

ٹورنامنٹ کو ایشیئن بیڈمنٹن کے ریفریز اور ایمپائرز کی نگرانی میں منعقد کیا جائیگا۔ اور مالدیپ سے تعلق رکھنے والے علی عبدالکریم خاص طور پر اس ٹورنامنٹ کے لئے بطور ریفری آ رہے ہیں۔ واجد علی چوہدری جو نو سال تک پاکستان کے بیڈمنٹن چیمپئن رہے ہیں اور اب بطور سیکرٹری جنرل ملک میں بیڈمنٹن کے فروغ کے لئے کام کر رہے ہیں نے بتایا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان انٹرنیشنل سیریز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ 2017ء کے دوران بیڈمنٹن ایشیا کے زیر اہتمام ایک امپائر ریفرنسز کورس بھی منعقد کیا جا رہا ہے۔ جس میں پاکستان کے علاوہ ساؤتھ اینڈ ویسٹ ایشیاء کے 12ایمپائرز حصہ لیں گے۔ ملائیشیا کی مس یوالنا کورس منعقد کروائیں گی۔۔
وقت اشاعت : 03/11/2017 - 22:30:35