سری لنکن کرکٹ ٹیم چھ ہفتے کے دورہ پر بھارت پہنچ گئی

بدھ 8 نومبر 2017 21:33

سری لنکن کرکٹ ٹیم چھ ہفتے کے دورہ پر بھارت پہنچ گئی
کولکتہ۔8نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2017ء) سری لنکن کرکٹ ٹیم دنیش چندیمل کی قیادت میں جیت کا عزم لئے چھ ہفتے کے دورہ پر بھارت پہنچ گئی، آئی لینڈرز دورے کے دوران تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ سری لنکا نے آخری بار 2009ء میں بھارتی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز کھیلی تھی اور اسے 2-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

(جاری ہے)

طے شدہ شیڈول کے تحت مہمان سری لنکن ٹیم آج جمرات کو پریکٹس کرے گی جس کے بعد آئی لینڈرز 11 نومبر کو ٹور میچ سے دورہ بھارت کا آغاز کرے گی، سری لنکا اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 16 نومبر سے ہو گا۔ سری لنکن ٹیم بھارت کے خلاف اس کی سرزمین پر ٹیسٹ میچ جیتنے سے محروم ہے تاہم اس بار آئی لینڈرز کے کھلاڑیوں نے تاریخ بدلنے کی ٹھان لی ہے اسلئے دلچسپ مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔
وقت اشاعت : 08/11/2017 - 21:33:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :