عالمی روک بال چیمپئن شپ دسمبر میں امریکا میں کھیلی جائے گی

جمعرات 9 نومبر 2017 12:27

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2017ء)عالمی روک بال چیمپئن شپ رواں سال دسمبر میں امریکا میں کھیلی جائے گی، پاکستان روک بال فیڈریشن کی سیکرٹری امہ لیلیٰ کلثوم رانا نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں دنیا بھر کے ٹیموں کے کھلاڑی شرکت کریں گے، اور عالمی روک بال فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس بھی منعقد ہوگا جس میں مختلف امور پر بات چیت ہوگی۔
وقت اشاعت : 09/11/2017 - 12:27:32