تین روزہ ریلوے انٹر ڈویژنل کرکٹ چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا

منگل 14 نومبر 2017 22:56

تین روزہ ریلوے انٹر ڈویژنل کرکٹ چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2017ء) پاکستان ریلوے سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام تین روزہ ریلوے انٹر ڈویژنل کرکٹ چیمپئن شپ کا آغاز ریلوے اسٹیڈیم گڑھی شاہو میں ہوگیا۔ افتتاحی میچ میں پی آر ایس بی الیون نے سکھر ڈویژن کو اننگز اور 94 رنز سے جبکہ ورکشاپس ڈویژن نے ریلوے پولیس کو اننگز اور ایک رنز سے شکست دے کر 10-10 پوائنٹس حاصل کر لئے۔

ریلوے اسٹیڈیم گرائونڈ پر کھیلے گئے میچ میں پی آر ایس بی الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے 83 اوورز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 383 رنز بنائے۔ بائیں ہاتھ کے اوپننگ کھلاڑی علی زریاب نے اپنے پہلے ہی میچ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے گرائونڈ کے چاروں طرف آزادانہ سٹروک کا استعمال کیا ایک چھکے اور 13 چوکوں کی مدد سے 105 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

تنویر جاوید نے 92، زین الحسنین 65، سلمان علی 39 اور محمد محسن نے 54 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔

سکھر ڈویژن کی جانب سے حیدر علی نے 3/103، رائو ساجد 1/66 اور وسیم رضا نے 1/82 وکٹس حاصل کیں۔ جواب میں سکھر ڈویژن 37 اوورز میں 133 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ پی آر ایس بی الیون نے پہلی اننگز میں 234 رنز کی برتری حاصل کرتے ہوئے مخالف ٹیم کو فالو آن کر دیا۔ رائوساجد نے 42 رنز ناٹ آئوٹ، ظفر علی 40 اور کاشف صدیق نے 24 رنز بنائے۔ پی آر ایس بی الیون کی طرف سے عمیر خان نے 3/19، محمدرمیض 3/22، علی زریاب 1/1، زین الحسنین 1/2ا ور شاہد علی نے 1/17 وکٹ حاصل کیں۔

دوسری اننگز میں سکھر ڈویژن 32 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 140 رنز بناسکی۔ احمد اللہ نے 62 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔ پی آر ایس بی الیون کی طرف سے محمد رمیض نے 4/45، عمیر خان 3/22، محمد محسن 1/6 اور آفتاب ازور نے 1/53 وکٹ حاصل کیں۔ جاوید اشرف، قیصر وحید امپائر جبکہ اظہر حسین سکورر تھے۔ مغلپورہ انسٹیٹیوٹ گرائونڈ پر کھیلے گئے میچ میں ریلوے پولیس نے پہلے کھیلتے ہوئے 18.4 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 62 رنز بنائے۔

خضر عباس نے 17 اور شہریار جعفری نے 16 رنز بنائے۔ ورکشاپس ڈویژن کی جانب سے علی زبیر نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6/38 اور نثار احمد نے 3/23 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں ورکشاپس ڈویژن نے 37.5 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے۔ شاہ رخ علی نے 55، عثمان لیاقت 23، عاصم علی ناصر 23 اور حمزہ نذر نے 16 رنز بنائے۔ ریلوے پولیس کی جانب سے شہریار جعفری نے 6/76 اور نیاز احمد نے 4/55 وکٹ حاصل کیں۔

پہلی اننگز میں ورکشاپس ڈویژن نے 131 رنز کی برتری حاصل کی۔ دوسری اننگز میں ریلوے پولیس 38.3 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 130 رنز بناسکی۔ فہد عالم نے 82 رنز بنائے۔ ورکشاپس ڈویژن کی جانب سے محمد فیصل نے 4/16، نثار احمد 2/32 اور اسد اللہ نے 2/53 وکٹ حاصل کیں۔ طارق رشید، قیصر خان امپائر جبکہ وارث بشیر سکورر تھے۔
وقت اشاعت : 14/11/2017 - 22:56:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :