ویرات کوہلی نے شرمناک ریکارڈ اپنے نام کرلیا

جمعرات 16 نومبر 2017 17:32

ویرات کوہلی نے شرمناک ریکارڈ اپنے نام کرلیا
کولکتہ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16نومبر2017ئ) بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے شرمناک ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ 29سالہ کوہلی سری لنکا کیخلاف کولکتہ ٹیسٹ کے دوران سرنگا لکمل کی گیند پر 0کی خفت سے دوچار ہوکر پوویلین واپس لوٹے ،سال 2017میں یہ 5واں موقع تھا جب انٹر نیشنل کرکٹ میں ویرات کوہلی بغیر کوئی رن بنائے پوویلین لوٹے جو اب تک ایک سال میں ان کی 0پر آﺅٹ ہونے کی بدترین پرفارمنس ہے،وہ اس سال اب تک ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ میں 2،2اور ٹی ٹونٹی انٹر نیشنل مقابلوں میں ایک مرتبہ 0پر آﺅٹ ہوچکے ہیں ،2015ءاور 2016ءمیں کوہلی کو ایک بھی مرتبہ انٹر نیشنل کرکٹ میں 0کی خفت سے دوچار نہیں ہونا پڑا تھا ۔

(جاری ہے)

حیران کن طور پر اس کے باوجود کوہلی رواں سال 58.10کی اوسط سے2208رنز سکور کرچکے ہیں جن میں 8سنچریاں بھی شامل ہیں ۔
وقت اشاعت : 16/11/2017 - 17:32:52