بی سی سی آئی کا خصوصی سالانہ جنرل اجلاس یکم دسمبر کو ہوگا

پاکستان کے خلاف سیریز سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا

جمعہ 17 نومبر 2017 19:54

بی سی سی آئی کا خصوصی سالانہ جنرل اجلاس یکم دسمبر کو ہوگا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2017ء) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کا خصوصی سالانہ جنرل اجلاس یکم دسمبر کو منعقد ہو گا، پاکستان کے خلاف سیریز سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بی سی سی آئی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بی سی سی آئی کا سالانہ جنرل اجلاس یکم دسمبر کو ہو گا جس میں پاکستان کے خلاف باہمی سیریز کے علاوہ بھارتی ٹیم کے 2019ئ سے 2023ئ تک فیوچر ٹورز پروگرام، سابق آئی پی ایل فرنچائز کوچی ٹسکرز کریلا کے بی سی سی آئی پر 850 کروڑ روپے ہرجانے کے دعویٰ اور راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن کی منسوخی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بی سی سی آئی نے معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر کوچی ٹسکر کریلا فرنچائز کو معطل کیا تھا تاہم سی جے آئی لاہوتی کی سربراہی میں قائم ثالثی پینل نے معطلی کو غیرقانونی قرار دے دیا تھا۔۔
وقت اشاعت : 17/11/2017 - 19:54:57