12واں نیشنل بینک کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ سیمی فائنل کی لائن آپ مکمل

ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل آج شام 7بجے جبکہ دوسرا سیمی فائنل رات ساڑھے آٹھ بجے کھیلا جائیگا

ہفتہ 18 نومبر 2017 20:15

12واں نیشنل بینک کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ سیمی فائنل کی لائن آپ مکمل
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2017ء) کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2017ء)کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نیشنل بینک آف پاکستان کے اشتراک سے آرام باغ باسکٹ بال کراچی پر جاری " 12واں نیشنل بنک کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ "سیمی فائنل کی لائن اپ مکمل ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں بائونس کلب نے نیبر ہڈ کلب کو 34-22سے شکست دیکر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی،فاتح ٹیم بائونس کلب کی جانب سے شاہ میر اور ضیاء الرحمن نے 10-10جبکہ مبشر حسین نے 6اور نیبر ہڈ کی جانب سے عبداللہ نے 7،حمزہ خان اور علی احمد نے 4-4پوائنٹس اسکور کئے ،کھیلے کے دوسرے میچ میں عسکری الفاذ نے آرام باغ باسکٹ بال کلب کو سخت اور کانٹے دار مقابلے کے بعد 51-49سے شکست دیکر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا ۔

عسکری کلب کی جانب سے عدنان خان نے 15،محمد سمیع نے 13اور شاہ میر جونیئر نے 11جبکہ آرام باغ کی جانب سے جہانزیب 12،کاظم رضا 9اور راج کمار نے 8پوائنٹس اسکور کئے ۔کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اعلامیہ کے مطابق ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل آج( اتوار) شام 7بجے جبکہ دوسرا سیمی فائنل رات ساڑھے آٹھ بجے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر کھیلا جائیگا ۔
وقت اشاعت : 18/11/2017 - 20:15:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :