سعودی عرب اور پاکستان کے مابین فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میچ کی لائیو سکریننگ کا اہتمام

جمعہ 17 نومبر 2023 22:39

سعودی عرب اور پاکستان کے مابین فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میچ کی لائیو سکریننگ کا اہتمام
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2023ء) سعودی عرب اور پاکستان کی قومی فٹ بال ٹیموں کے درمیان فیفا ورلڈ کپ 2026 ء کوالیفائر راؤنڈ 2 میچ کے لئے سعودی پریس اتاشی نے اسلام آباد میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا ، بڑی اسکرین پر براہ راست میچ دیکھنے کے لئے کثیر تعداد میں فٹبال شائقین جمع ہوئے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں سعودی عرب کے سفارتخانے کے پریس اتاشی نے جمعرات کی شام فٹ بال شائقین کے لیے سعودی اور پاکستان ٹیم کے درمیان میچ کی لائیو سکریننگ کے لئے ایک تقریب کا انعقاد کیا۔

اسلام آباد کے ایک کیفے میں دونوں ممالک کے شائقین نے خوشگوار ماحول میں میچ دیکھا۔ میچ کے اختتام کے بعد سعودی پریس اتاشی نے حاضرین کو تحائف بھی پیش کیے۔2026 ء ورلڈ کپ اور 2027 ء ایشین کپ کے لیے ایشین کوالیفائرز کے دوسرے مرحلے کے پہلے راؤنڈ میں ورلڈ فیفا رینکنگ میں 57 ویں نمبر پر سعودی عرب کی فٹ بال ٹیم نے 193ویں رینک والی پاکستان فٹ بال ٹیم کو 4 گول سے شکست دی۔
وقت اشاعت : 17/11/2023 - 22:39:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :